یونان کا مالی بحران،یورپی وزرائے خزانہ کا برسلز میں اجلاس

برسلز میں منعقدہ  اس اجلاس میں مالیاتی بحران کے شکار یورپی ملک یونان کی صورت حال پر غور کیا گیا  اور طے کیا گیا کہ  یونان سے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

676666
یونان کا مالی بحران،یورپی وزرائے خزانہ کا برسلز میں اجلاس

یورو زون کے وزرائے خزانہ  کا ایک خصوصی اجلاس گزشتہ شام برسلز میں ہو ا۔

 اس اجلاس میں مالیاتی بحران کے شکار یورپی ملک یونان کی صورت حال پر غور کیا گیا  اور طے کیا گیا کہ  یونان سے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

 اس وقت  یونانی  معیشت پوری طرح یورپی مالیاتی امدادی پیکیج پر انحصار کیے ہوئے ہے۔

اجلاس میں یونان کو  قرضہ پیکیج کی اگلی قسط کی ادائیگی سے متعلق کسی اتفاق رائے تک پہنچنے کی کوشش کی  گئی۔

 واضح رہے کہ یہ قسط ادا نہ کرنے سے یونان ممکنہ طور پر اپنے ذمے مالی ادائیگیوں کے قابل نہیں رہے گا جبکہ یونان اور قرض دہندہ ادارہ  سن 2015 کے قرضہ  پیکج کی شرائط پر شدید اختلافات کا شکار ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں