دنیا میں اسلحے کی بھرمار،امیر ممالک نے اپنے خزانے بھر لیے

اسٹاک ہوم میں واقع SIPRI  انسٹیٹیوٹ نے  اپنی رپورٹ میں  بتایا ہے کہ  سن 2012 سے 2016 کے درمیان  دنیا بھر میں اسلحے کی فروخت میں 8٫4 فیصد اضافہ ہوا  جو کہ سرد جنگ کے خاتمے کے بعد  ایک  ریکارڈ ہے

676120
دنیا میں اسلحے کی بھرمار،امیر ممالک نے اپنے خزانے بھر لیے

 گزشتہ 5 سالوں   کے دوران  دنیا بھر میں  اسلحےکی فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ۔

 اسٹاک ہوم میں واقع SIPRI  انسٹیٹیوٹ نے  اپنی رپورٹ میں  بتایا ہے کہ  سن 2012 سے 2016 کے درمیان  دنیا بھر میں اسلحے کی فروخت میں 8٫4 فیصد اضافہ ہوا  جو کہ سرد جنگ کے خاتمے کے بعد  ایک  ریکارڈ ہے ۔

 اسلحے کے سب سے  بڑے خریدار مشرق وسطی اور ایشیائی ممالک   ہیں جن میں بھارت،سعودی عرب اور چین  ، الجزائر،نائیجیریا ،سوڈان اور ایتھیوپیا سر فہرست  رہے ہیں۔

 اسلحے کی فروخت سے کمائی کرنے والوں   میں امریکہ،چین،فرانس،روس اور جرمنی کے نام نمایاں رہے ۔

امریکہ   کا دنیا بھر کے مجموعی  اسلحےکی فروخت میں   شرح تناسب 33 فیصد   جس کا نصف حصہ  عرب ممالک نے خریدا۔

 



متعللقہ خبریں