ترکی بھر میں مکانات کی فروخت کی تعداد1 ملین 3 لاکھ 41 ہزار 453 رہی

دسمبر 2016 میں استنبول میں سب سے زیادہ مکانات فروخت کئے گئے، استنبول کے بعد انقرہ اور ازمیر کا نمبر آتا ہے

658207
ترکی بھر میں مکانات کی فروخت کی تعداد1 ملین 3 لاکھ 41 ہزار 453 رہی

ترکی بھر میں گذشتہ سال فروخت کئے جانے والے مکانات کی تعداد اس سے پچھلے سال کے مقابلے میں 4 گنا اضافے کے ساتھ  1 ملین 3 لاکھ 41 ہزار 453 رہی۔

محکمہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2016 میں استنبول میں سب سے زیادہ مکانات فروخت کئے گئے۔

استنبول کے بعد انقرہ اور ازمیر کا نمبر آتا ہے۔

ماہِ دسمبر میں فروخت ہونے والے مکانات کی تعداد اس سے قبل کے مہینے کے مقابلے میں 7.6 فیصد اور اس سے قبل کے سال کے ماہِ دسمبر کے مقابلے میں 0.1  فیصد اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 42 ہزار 713 مکانات رہی۔

سال 2016 میں غیر ملکیوں کے ہاتھ 18 ہزار 189 مکانات فروخت کئے گئے۔

غیر ملکیوں کے ہاتھ مکانات کی فروخت میں 5 ہزار 811 مکانات کے ساتھ استنبول پہلے نمبر پر، 4 ہزار 352 مکانات کے ساتھ انطالیہ   دوسرے، ایک ہزار 318 مکانات کے ساتھ برصا تیسرے  اور 871 مکانات کے ساتھ آئیدن چوتھے نمبر پر رہا۔



متعللقہ خبریں