تیل کی قیمتوں میں کمی،سعودی عرب نے مختلف منصوبے روک دیئے

سعودی اقتصادی اور ترقیاتی امور  کی کونسل  کے صدرشہزادہ محمد بن سلمان کی زیر قیادت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ 266٫6 ارب ڈالرز کے بعض منصوبوں کوفی الوقت التوا٫ میں ڈال دیا گیا ہے

606012
تیل کی قیمتوں میں کمی،سعودی عرب نے مختلف منصوبے روک دیئے

 تیل کی  قیمتوں میں کمی کی وجہ سے  سعودی عرب   نے 266٫6 ارب ڈالرز کے مختلف منصوبوں  کو  التوا٫ میں ڈال دیا ہے۔

 سعودی خبر رساں ایجنسی  ایس پی اے  کےمطابق،    اقتصادی    اور ترقیاتی امور  کی کونسل  کے صدر   شہزادہ محمد  بن سلمان کی زیر قیادت  ایک اجلاس منعقد ہوا  جس میں  فیصلہ کیا گیا کہ   266٫6 ارب ڈالرز کے  بعض منصوبوں   کو  فی الوقت  التوا٫ میں ڈال دیا گیا ہے۔

 یاد رہے کہ  26 ستمبر کو  سعودی حکومت   نے   معاشی صورت حال  کے پیش نظر  بعض ضروری تدابیر اختیار کی تھیں جس کے نتیجے میں  تیل، پانی،بجلی اور دیگر ضروریات زندگی کی قیمتوں میں اضافہ کر  دیا گیا تھا۔

 قابل توجہ بات تو یہ ہے کہ  گزشتہ سال سعودی   حکومت کا بجٹ خسارہ  98 ارب ڈالرز تھا  جو کہ اس سال  کم ہو کر  87 ارب ڈالرز ریکارڈ کیا گیا۔



متعللقہ خبریں