مصر:غذائی قلت کا سامناعوام کا دوکانوں پر تانتا بندھ گیا

بتایا گیا ہے کہ مصر کے  قومی خزانے میں زر مبادلہ کے ذخائر بھی کم ہوتے جا رہے ہیں جس کے نتیجے میں ایک امریکی ڈالرجو گزشتہ سال 8 مصری پاونڈز کا ہوتا تھا ب 17 پاونڈز کے مساوی ہے جبکہ ملک میں غذائی اشیا٫ کی قلت کا بھی سامنا ہے

602778
مصر:غذائی قلت کا سامناعوام کا دوکانوں پر تانتا بندھ گیا

 مصر میں  گزشتہ تین  سالوں کے دوران  تین مختلف حکومتوں کی معاشی پالیسیاں ناکام ہوتی نظر آتی ہیں۔

 اقتصادی مسائل  کا آغاز، نہر سوئز کی آمدنی میں کمی  اور   گزشتہ سال  روسی طیارے کے حادثے کے بعد  غیر ملکی سیاحوں کی  کمی   کی وجہ سے  ہوا ۔

بتایا گیا ہے کہ مصر کے  قومی خزانے میں زر مبادلہ کے ذخائر بھی کم ہوتے جا رہے ہیں جس کے نتیجے میں    ایک  امریکی ڈالر  جو گزشتہ سال 8 مصری پاونڈز کا ہوتا تھا ب 17 پاونڈز کے مساوی ہے۔

 ڈالر کی قدرو قیمت میں اضافے کے ساتھ ہی  بنیادی غذائی ضروریات  کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں  یہاں تک کہ  ملک میں اس وقت شکر کی قلت کا سامنا ہے اور لوگوں کو راشن  پر  شکر فراہم کی  جا رہی  ہے ۔

 حکومت  نے  عوام کی ناراضگی کم کرنے کےلیے ارزاں نرخوں پر غذائی اشیا ٫ کی فروخت کا بندو بست کیا ہے ۔

 



متعللقہ خبریں