برنٹ پیٹرول کی فی بیرل قیمت 50 ڈالر تک گر گئی

برنٹ پیٹرول کی فی بیرل قیمت ، امریکہ میں پیٹرول کے اسٹاکوں میں اضافہ ہونے کے بعد 50 ڈالر تک گر گئی

597485
برنٹ پیٹرول کی فی بیرل قیمت 50 ڈالر تک گر گئی

برنٹ پیٹرول کی فی بیرل قیمت ، امریکہ میں پیٹرول کے اسٹاکوں میں اضافہ ہونے کے بعد 50 ڈالر تک گر گئی ہے۔

امریکن پیٹرول انسٹیٹیوٹ API  کی طرف سے کل جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں پیٹرول کے اسٹاک گذشتہ ہفتے  4.8  ملین بیرل سے بڑھ کر مارکیٹ کی توقعات سے تجاوز کر گئے ہیں۔

ایک ہفتہ قبل 3.8 ملین بیرل کم ہونے والے پیٹرول  اسٹاکوں کے  گذشتہ ہفتے 1.7  ملین بیرل تک بڑھنے کی توقع تھی۔

ان اعداد و شمار کے اعلان کے بعد کل برنٹ خام پیٹرول کی قیمت تجزیہ نگاروں کی طے کردہ قیمت 51 ڈالر سے بھی نیچے گر گئی ہے۔

اس گراوٹ کے ساتھ برنٹ پیٹرول کی فی بیرل قیمت 2.3  فیصد کی کمی کے ساتھ 50.2  ڈالر کے ساتھ دن کو پورا کرنے کے بعد آج 10 بج کر 10 منٹ سے لے کر 50.2  ڈالر  کی سطح پر افقی شکل میں جاری ہے۔



متعللقہ خبریں