ASEAN  کا تجارتی و سرمایہ کاری سربراہی اجلاس لاوس میں شروع ہو گیا

یہ تنظیم صرف  ASEAN  میں مقیم  620 ملین افراد کے لئے ہی نہیں ایشیاء میں رہنے والوں کے لئے بھی مواقع سے بھر پور ہے۔ وزیر اعظم تھونگلون سیسولیتھ

566236
ASEAN  کا تجارتی و سرمایہ کاری سربراہی اجلاس لاوس میں شروع ہو گیا

جنوب مشرقی  ایشیائی ممالک کی  تنظیم ASEAN  کا تجارتی و سرمایہ کاری سربراہی اجلاس لاوس میں شروع ہو گیا ہے۔

لاوس کے وزیر اعظم تھونگلون سیسولیتھ نے ASEAN کے سال 2016 کے  ٹرم چئیر مین کی حیثیت سے دارالحکومت وینتیان میں  اجلاس کے افتتاحی خطاب  میں کہا کہ یہ تنظیم صرف  ASEAN  میں مقیم  620 ملین افراد کے لئے ہی نہیں ایشیاء میں رہنے والوں کے لئے بھی مواقع سے بھر پور ہے۔

سولیستھ نے کہا کہ ASEAN سال 2015 سے پیداواری سیکٹر میں 2.43  ٹریلین ڈالر کے منافع کے ساتھ دنیا کی چھٹی بڑی  اقتصادیات بننے کی امیدوار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اندازوں کے مطابق ASEAN کی اقتصادیات 7 فیصد کے لگ بھگ بڑھوتی کو جاری رکھے گی اور اس طرح سال 2020 میں منافع کی شرح کے 4.7  ٹریلین تک پہنچنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ ASEAN ، 8 اگست 1967 میں ملائشیا، انڈونیشیاء، فلپائن، تھائی لینڈ اور سنگاپور کی شرکت سے قائم ہوئی ۔

سال 1984 میں برونائی، 1995 میں ویتنام ، 1997 میں لاوس  اور میانمار اور 1999 میں کمبوچیا  کی شرکت سے تنظیم کے شرکاء کی تعداد 10 تک پہنچ گئی۔

تقریباً 620 ملین آبادی والا ASEAN کا  علاقہ 4.5  مربع کلومیٹر پر مشتمل ہے ۔

ASEAN تنظیم کے اہداف میں علاقائی ممالک کی اقتصادی ترقی میں تیزی لانا، معاشرتی و علاقائی ترقی کرنا اور علاقے میں امن و استحکام قائم کرنا ہے۔



متعللقہ خبریں