شمالی قبرص کی پانی کی ضرورت ترکی پوری کر رہا ہے

ترکی نے شمالی قبرص کو  19 ملین  کیوسیک میٹر  پانی فراہم کیا جس کا منصوبہ گزشتہ سال اکتوبر میں شروع ہوا تھا

552908
شمالی قبرص کی پانی کی ضرورت ترکی پوری کر رہا ہے

ترکی  نے شمالی قبرص کو  19 ملین  کیوسیک میٹر  پانی فراہم کیا ۔

 یہ منصوبہ  ترک ضلع مرسین  میں واقع الا کوپرو بیراج پر  مکمل کیا گیا ہے جہاں سے   شمالی قبرصی شہر  کرنیا      تک یہ پانی   پہنچایا گیا ۔

 صدر ایردوان نے  اس منصوبےکی ہدایت جاری کی تھی جس کے بعد امید ہے کہ شمالی  قبرص میں پانی کی   کمی پر قابو پا لیا جائے گا۔

 یہ منصوبہ گزشتہ سال  اکتوبر میں  مکمل ہوا تھا  جس کے نتیجے میں اب تک  19 ملین کیوسیک میٹر پانی   شمالی قبرص کو مل چکا ہے  جبکہ  اس بیراج کی سالانہ پانی کی فراہمی کی استعداد 75 ملین کیوسیک میٹر  کے لگ بھگ ہوگی ۔



متعللقہ خبریں