شنگھائی میں عالمی معیشت کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد

اجلاس میں عالمی  اقتصادیات  کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کی   خاطر  مزید  مشترکہ اقدامات  اٹھائے جانے پر اتفاق رائے قائم کر لیا گیا

526880
شنگھائی میں عالمی معیشت کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد

بیس ملکوں  کے  وزراء  تجارت   کا  چین کے شہر  شنگھائی میں  اجلاس   پہلی بار کسی مشترکہ اعلامیہ کے اجراء کے ساتھ اپنے انجام کو پہنچا ہے۔

اعلامیہ میں  عالمی معیشت    میں در پیش   رِسک    پر توجہ مبذول کرائی گئی اور تجارتی   شراکت داری  کو تقویت   دینے   کا فیصلہ  کرتے   ہوئے   عالمی  اقتصادیات  کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کی   خاطر  مزید  مشترکہ اقدامات  اٹھائے جانے     کا اظہار کیا گیا  ہے۔

اجلاس میں ، 'جی ۔ 20 تجارتی و سرمایہ کاری گروپ کے   فرائض'،'حکمت ِ عملی برائے   عالمی تجارتی   ترقی' اور  ' عالمی سرمایہ کاری   کے اصول'     عنوانات کی حامل تین دستاویز  کی منظوری    دی گئی ہے۔

کئی طرفہ  تجارتی    نیٹ ورک   کو مضبوطی   دینے  اور   ترقی پذیر ممالک     کی درمیانی ا ور چھوٹے پیمانے   کی کاروباری  سرگرمیوں    میں مالی  تعاون کے حوالے سے دو معاہدے طے    پائے ہیں۔

ارکان نے   رواں سال کے آخیر تک   " تجارت میں آسانی"    معاہدے کی     منظوری    کی ضمانت  بھی دی    ہے۔

اجلاس میں اقتصادی امور  کے وزیر  نہات زیبک   چی  نے   مہاجرین  کے  اقتصادیات و تجارت میں حصہ ڈالنے   کی خاطر  لازمی اقدامات کی  تجویز پیش کی جسے ترکی کے مطالبے کے ساتھ    اختتامی اعلامیہ میں  جگہ دی گئی۔

 



متعللقہ خبریں