نہات زیبک چی، جی۔20 وزرائے تجارت  اجلاس  میں شرکت کے لئے شنگھائی میں

ترکی کی حیثیت سے ہم مہاجرین  کو اقتصادیات ا ور تجارت کے ساتھ  ہم آہنگ کر رہے ہیں۔ نہات زیبک چی

527164
نہات زیبک چی، جی۔20 وزرائے تجارت  اجلاس  میں شرکت کے لئے شنگھائی میں

ترکی کے وزیر اقتصادیات نہات زیبک چی، جی۔20 وزرائے تجارت  اجلاس  میں شرکت کے لئے چین کے شہر شنگھائی میں ہیں جہاں انہوں نے  اپنی مصروفیات اور بین الاقوامی موضوعات سے متعلق اخباری نمائندوں کے لئے بیان دیا ہے۔

بیان میں زیب کچی نے کہا کہ ترکی کی حیثیت سے ہم مہاجرین  کو اقتصادیات ا ور تجارت کے ساتھ  ہم آہنگ کر رہے ہیں اور اس شق کو بھی اختتامی اعلامیے میں شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کام کوئی ایسی تجویز نہیں ہے کہ جسے   آسانی سے عملی شکل   دی جا سکے، تاہم یورپی یونین، کینیڈا اور  ہالینڈ کی طرف سے اس سوچ کی حمایت کی گئی ہے۔

وزیر تجارت زیبک  چی نے ایدرنےسےکھارس اور ازمیرسےانطالیہ  کے لئے تیز رفتار ٹرین کے منصوبے کے بارے میں  چینی حکام کے ساتھ ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں ہم اس موضوع پر بات چیت کو جاری رکھیں گے۔

سعودی عرب کی زیر قیادت خلیجی تعاون کمیٹی کے ساتھ آزاد تجارتی سمجھوتے کے ہدف کا ذکر کرتے ہوئے نہات زیبک چی نے  کہا کہ پیٹرو کیمیا، کان کنی، توانائی اور سیاحت جیسی سیکٹروں میں بھی تیز رفتاری سے اقدامات کئے جائیں گے ۔



متعللقہ خبریں