انرجی سکیورٹی کا موضوع نیٹو کے تمام اراکین کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے

TAP اور TANAP پروجیکٹ یورپ کی توانائی  کی رسد میں ترجیحات کے حوالے سے بنیادی منصوبے ہیں اور یہ چیز ترکی پر ایک خصوصی کردار کی ذمہ داری عائد کر رہی ہے۔ میخائل روہلے

514556
انرجی سکیورٹی کا موضوع نیٹو کے تمام اراکین کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے

پولینڈ کے دارالحکومت وارشووا میں 8 سے 9 جولائی کو متوقع نیٹو سربراہی اجلاس سے قبل نیٹو کے توانائی سکیورٹی  ڈپارٹمنٹ  کے سربراہ  میخائل روہلے  نے اجلاس میں زیر غور آنے والے موضوعات  کے بارے میں اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے رپورٹر کے سوالات کے جواب دئیے۔

روہلے نے کہا ہے کہ انرجی سکیورٹی کا موضوع نیٹو کے تمام اراکین کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیٹو،  انرجی سکیورٹی کے موضوع پر اسٹریٹجک  شعور پیدا کرنے اور توانائی کے شعبے میں اتحاد  کی سکیورٹی کو متاثر کر سکنے والی پیش رفتوں کے موضوعات پر  رکن ممالک کو بھی اور پارٹنر ممالک کو بھی تعلیم دینے کا ذمہ دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ بحرانی انرجی انفراسٹرکچر  کے بارے میں سائبر حملے   بھی اور دہشت گردی کے حملے بھی ایسے موضوعات ہیں کہ جو نیٹو کے زیر غور ہیں۔

روہلے نے ، زیادہ تر  نیٹو اراکین کے توانائی کی ضرورت  کو عام طور پر روس کی گیس سے پوری کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ٹرانس اناطولیہ قدرتی گیس پائپ لائن TANAP اور ٹرانس آڈریاٹک پائپ لائن پروجیکٹ TAP کی اہمیت پر زور دیا۔  

انہوں نے کہا کہ TAP اور TANAP پروجیکٹ یورپ کی توانائی  کی رسد میں ترجیحات کے حوالے سے بنیادی منصوبے ہیں اور یہ چیز ترکی پر ایک خصوصی کردار کی ذمہ داری عائد کر رہی ہے۔



متعللقہ خبریں