سعودی عرب نے پاور اسٹیشن کی تعمیر کے لیے 900 ملین ڈالر کا قرضہ لے لیا
تیل کے نرخوں میں کمی خلیجی ملکوں کی آمدنی کو اہم سطح پر متاثر کر رہی ہے
سعودی عرب نے پاور اسٹیشن کی تعمیر کے لیے 900 ملین ڈالر کے قرضے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
سعودی بجلی فرم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ فرم نے جنوبی کوریا کے ایکسپورٹ بینک، ٹوکیو ۔ مٹسو بیشی بینک ،دوچے بینک اور سان ٹینڈر بینک سے بجلی پیدا کرنے والے اسٹیشن کی تعمیر کے لیے 900 ملین ڈالر کے قرضے پر دستخط کیے ہیں۔
پیٹرول قیمتوں میں 2014 سے ابتک تقریباً 70 فیصد گراوٹ ہوئی ہے جس نے تیل پیدا کرنے والے ملک سعودی عرب کی آمدنی میں اہم سطح کی کمی لائی ہے۔
کویت فنانس مرکز کی رپورٹ کے مطابق مرکزی ذریعہ آمدن تیل ہونے والے خلیجی ملکوں سعودی عرب، کویت، قطر، عمان ، بحرین ، متحدہ عرب امارات کے بجٹ میں گزشتہ 160 ارب ڈالر کا خسارہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔