تیل کے کم نرخوں سے امریکی پیٹرولیم فرموں کو بلند سطح کا خسارہ
امریکہ کی تین بڑی پیٹرولیم فرموں کی خالص آمدنی اور منافع میں اہم سطح کی گراوٹ آنے کا اعلان کیا گیا ہے
481371
امریکہ کی تین بڑی پیٹرولیم فرموں کے امسال کی پہلی سہہ ماہی میں خالص منافع اورآمدن میں تیل کے کم نرخوں کے باعث کمی آئی ہے۔
ملک کی سب سے بڑی پیٹرولیم فرم ایکسون موبل کی جانب سے جاری کردہ اعلان کے مطابق سن 2016 کی پہلی سہہ ماہی اس کا خالص منافع گزشتہ برس کے اسی دورانیہ کے مقابلے میں 63 فیصد مندی کے ساتھ 1٫8 ڈالر تک گر گیا ہے۔
امریکہ کی دوسری بڑی تیل فرم شیورون نے اعلان کیا ہے کہ اسے امسال کی پہلی سہہ ماہی میں 725 ملین ڈالر کا خسارہ ہوا ہے، جبکہ اس کی آمدن میں گزشتہ برس کے اسی دورانیہ کے مقابلے میں 32 فیصد کمی آئی ہے۔
جبکہ تیسری بڑی کونوکو فلپس کو مذکورہ دورانیہ میں ڈیڑھ ارب ڈالر کا خسارہ برداشت کرنا پڑا ہے۔