یورپی یونین ۔ روس تجارت میں کمی، ترکی ۔ یونین تجارت میں اضافہ

یورو اسٹاٹ ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق یورپی یونین کی روس سے تجارت میں کمی واقع ہوئی ہے

473113
یورپی یونین ۔ روس  تجارت میں  کمی،  ترکی ۔ یونین تجارت میں اضافہ

یورپی یونین کی روس کے ساتھ درآمدات و برآمدات میں کمی آئی ہے تو ترکی سے درآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

یورو اسٹاٹ ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق یورپی یونین کی روس سے تجارت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

یورپی یونین کی روس کو برآمدات سن 2015 کے پہلے دو ماہ میں 10٫8 ارب یورو تھی تو سن 2016 کے اسی دورانیہ میں یہ 9٫4 ارب یورو کی سطح تک رہی ہے۔

دوسری جانب ترکی سے یورپی یونین کو برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

رواں سال کے پہلے دو ماہ میں یورپی یونین کی درآمدات میں سب سے زیادہ اضافہ ہونے والا ملک دس فیصد کی شرح کے ساتھ جاپان ہے، تو دوسرے نمبر پر ترکی آتا ہے ۔

اسی دورانیہ میں یونین سے ترکی کو برآمدات میں دو فیصد کی شرح سے کمی واقع ہوئی ہے۔

.



متعللقہ خبریں