فرانس میں ورکنگ بِل کے خلاف ردعمل کا سلسلہ جاری

ملک بھر میں تقریباً 200 کے قریب مظاہرے کئے گئے جن میں وقتاً فوقتاً مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہیں

468043
فرانس میں ورکنگ بِل کے خلاف ردعمل کا سلسلہ جاری

فرانس میں ورکنگ بِل کے خلاف ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔

ملک بھر میں تقریباً 200 کے قریب مظاہرے کئے گئے جن میں وقتاً فوقتاً مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہیں۔

جھڑپوں میں 19 مظاہرین زخمی ہوئے اور کثیر تعداد میں افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پیرس کے ری پبلک اسکوائر میں "رات بھر مظاہرہ" کے سلوگن سے کئے گئے مظاہرے میں بھی ورکنگ بل کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔

مظاہرین سوشل میڈیا میں بھی منّظم شکل اختیار کر کے دیگر پہلووں سے بھی مظاہرے کو جاری رکھنے کا ہدف رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ نئے ورکنگ بل کی رُو سے دن بھر میں کام کے زیادہ سے زیادہ اوقات کار کے دورانیے کو 10 گھنٹوں سے بڑھا کر 12 گھنٹے کر دیا جائے گا، پارٹ ٹائم جاب کے اوقات کار کو کم کر دیا جائے گا اور اوور ٹائم کی ادائیگی 5 گنا کم کی جائے گی۔

یہ نیا بِل کمپنیوں اور آجروں کو ملازمین کے اوقات کار کو بڑھانے اور تنخواہوں کو کم کرنے کا اختیار بھی دے رہا ہے۔

بِل کی ایک اور شق جس پر ردعمل کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے وہ 18 سال سے کم عمر اور ہنر سیکھنے کے لئے شاگرد ی کرنے والے بچوں کے اوقات کار کو 10 گھنٹوں تک بڑھانے سے متعلق ہے۔



متعللقہ خبریں