ترک۔ ایران مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس

ترک اور ایرانی تاجروں کے درمیان ایک اجلاس قونیہ میں منعقد ہو رہا ہے جس میں وزیر ترقیاتی امور جودت یلماز ترک۔ایران مشترکہ اقتصادی کمیشن کے 25 ویں اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں

467689
ترک۔ ایران مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس

ترک اور ایرانی تاجروں کے درمیان ایک اجلاس قونیہ میں منعقد ہو رہا ہے۔

اس سلسلے میں وزیر ترقیاتی امور جودت یلماز ترک۔ایران مشترکہ اقتصادی کمیشن کے 25 ویں اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔

ایران کے وزیر مواصلات اور اطلاعات محمود واعظی نے کہا کہ یہ مشترکہ اجلاس قونیہ میں منعقد ہو رہا ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔

ترک وزیر یلماز نے کہا کہ قونیہ میں مدفن مولانا رومی دونوں ممالک کی مشترکہ اقدار کے ترجمان ہیں اور یہ اجلاس ایرانی مہمانوں کی اُن کی درگاہ پر حاضری دینے کا بھی سبب بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ قونیہ شہر اقتصادی ترقی اور ترقی کے حوالے سے ملک کے اہم شہروں میں شمار ہوتا ہے ۔اس شہر میں سیاحت اور ثقافتی شعبوں میں بھی ترقی کے امکانات موجود ہیں لہذا امید ہے کہ یہ اجلاس ان تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا باعث بنے گا۔



متعللقہ خبریں