یورپی سنٹرل بینک کا سود میں کمی کا فیصلہ

بینک نے فرینکفرٹ میں منعقدہ اجلاس میں مالی امور میں نافذ سود کی شر ح میں 5 پوائنٹس کی کمی لاتے ہوئے اسے صفر فیصد کر دیا ہے

448862
یورپی سنٹرل بینک کا سود میں کمی کا فیصلہ

یورپی سنڑل بینک نے سود کی شرح میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

بینک نے فرینکفرٹ میں منعقدہ اجلاس میں مالی امور میں نافذ سود کی شر ح میں 5 پوائنٹس کی کمی لاتے ہوئے اسے صفر فیصد کر دیا ہے۔

جبکہ ڈیپازٹ اکاونٹس کی شرح سود کو 10پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 0٫4 فیصد تک گرا دیا گیا ہے۔

اثاثوں کی خرید کی مقدار کو ماہ اپریل سے ماہانہ 80ارب ڈالر تک بڑھا دیا گیا ہے۔

یورپی سنٹرل بینک کے گورنر ماریو ڈراگہی نے مذکورہ اجلاس کے بعد پریس بریفنگ میں بتایا ہے کہ شرح سود ایک طویل عرصے سے نچلی سطح پر چلی آرہی ہے، تا ہم وہ نہیں سمجھتے کہ اس عمل میں مزید کمی آئے گی۔

یورپی منڈیوں میں اس فیصلے کے بعد بہتری کا رحجان نمایاں دکھائی دیا ۔ البتہ ڈراگہی کے بیان کہ شرح سود میں مزید کمی متوقع نہ ہونے کے اعلان کے بعد اس میں مندی دیکھنے میں آئی ہے۔

ڈالر کے مقابلے میں یورو کی قدر میں 1 فیصد کی کمی کا مشاہدہ ہوا ہے۔



متعللقہ خبریں