ٹویوٹا نے تین ملین گاڑیاں واپس منگوالیں
جاپان کی ٹویوٹا موٹرز نے دنیا بھر میں 28 لاکھ 70 ہزار گاڑیاں واپس منگوا لی ہیں کیونکہ ان کی پیچھے کی سیٹوں کی سیٹ بیلٹیں ناقص تھیں
435012
جاپان کی ٹویوٹا موٹرز نے دنیا بھر میں 28 لاکھ 70 ہزار گاڑیاں واپس منگوا لی ہیں کیونکہ ان کی پیچھے کی سیٹوں کی سیٹ بیلٹیں ناقص تھیں۔
دنیا کی سب سے بڑی گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹویوٹا کے ایک ترجمان نے کہا کہ کمپنی کو معلوم ہوا کہ امریکہ اور کینیڈا میں ہونے والے دو مختلف حادثات میں سیٹ بیلٹس ٹوٹ گئیں۔
کمپنی کے مطابق ابھی اس بات کا تعین نہیں کیا گیا کہ ان حادثات کے نتیجے میں گاڑی میں بیٹھے افراد کو آنے والی چوٹیں اور اموات اس مسئلے کی وجہ سے ہیں۔
ٹویوٹا نے کہا کہ وہ واپس منگوائی گئی گاڑیوں میں دھات سے بنے سیٹ کے فریم کو ڈھک دے گی تاکہ وہ بیلٹ کو کاٹ نہ سکے۔
واپس منگوائی گئی گاڑیوں کی اکثریت شمالی امریکہ میں فروخت ہوئیں۔