ٹرکش اِئیرلائنزمیں نئے طیارے کا اضافہ،بیڑہ 300 طیاروں تک جا پہنچا

ٹرکش ایئر لائنزنےاپنا 300 واں طیارہ استنبول کے ہوائی اڈے پر تسلیم کیا جس سے طیاروں کی مجموعی تعداد300 تک جا پہنچی ہے

428161
ٹرکش اِئیرلائنزمیں نئے طیارے کا اضافہ،بیڑہ 300 طیاروں تک جا پہنچا

ٹرکش ایئر لائنزنےاپنا 300 واں طیارہ استنبول کے ہوائی اڈے پر تسلیم کیا ۔

فضائی کمپنی کے افسر اعلی الکر آئی جینے اس موقع پر کہا کہ ہماری کمپنی ترک معیشت کا دو فیصد ہےجس کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ۔

آئی جی نےبتایا کہ یہ ایئر بس 330 طیارہہمارے بیڑے میں شامل ہو گیا جس سے طیاروں کی مجموعی تعداد300 تک جا پہنچی ہے۔

اس طیارے میں مقامی طور پر تیار کردہ پرزہ جات کا بھی استعمال کیا گیا ہے جس سےکمپنی کوتقریباً 9 ملین ڈالر کی بچت ہوئی ہے۔

ٹرکش ائیر لائنز کا قیام سن 1933 میں 5 طیاروں کے بیڑے سے ہوا تھاجس کے پاس سن 2006 میں ایک سو طیارے تھے جن کی تعداددس سال میں بڑھتے ہوئے 300 تک جا پہنچی ہے۔



متعللقہ خبریں