چین کی اقتصادیات میں بڑھوتی قدرے سست

چین کی اقتصادیات میں رواں سال کی تیسری تہائی میں 6.9 فیصد بڑھوتی ریکارڈ کی گئی ہے

355980
چین کی اقتصادیات میں بڑھوتی قدرے سست

چین کی اقتصادیات میں رواں سال کی تیسری تہائی میں 6.9 فیصد بڑھوتی ریکارڈ کی گئی ہے۔
چین کے قومی شماریاتی ادارے کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق یہ چین کی حالیہ 6 سالوں کی کم ترین بڑھوتی ہے۔
ادارے کے ترجمان کے مطابق ان اعداد و شمار سے چینی اقتصادیات میں تھوڑی سی مندی کا اشارہ ملتا ہے تاہم اقتصادیات میں ترقی ابھی بھی معقول شکل میں جاری ہے۔
حکومت کا ہدف اقتصادیات میں 7 فیصد بڑھوتی ہے تاہم ماہرین اقتصادیات کی توقعات 6.8 کی شرح پر ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں