یورپی سینٹرل بینک کے افتتاح کے موقع پر فسادات،متعدد زخمی

جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں یورپی کمیشن کی بچت پالیسیوں کے خلاف احتجاج میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں جس میں درجنوں افراد زخمی ہوئے جبکہ تقریباً ساڑھے تین سو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے

273437
یورپی سینٹرل بینک کے افتتاح کے موقع پر فسادات،متعدد زخمی

جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں یورپی کمیشن کی بچت پالیسیوں کے خلاف احتجاج میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں جس میں درجنوں افراد زخمی ہوئے جبکہ تقریباً ساڑھے تین سو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
احتجاج کے دوران پولیس کی کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی اور پتھراؤ کیا گیا ۔
مظاہرین شہر میں یورپین سینٹرل بینک (ای سی بی) کے نئے ہیڈکوارٹر کے افتتاح کے موقع پر احتجاج کر رہے تھے۔
ای سی بی کے نئے ہیڈ کوارٹر کے افتتاح سے چند گھنٹے قبل شہر کے آلٹ اوپر ہال کے قریب فساد پھوٹ پڑے۔
یورپ میں بائیں بازوں کی جماعتوں، یونینوں اور سماجی کارکنوں کے اتحاد کے ہزاروں کارکنان اس ریلی میں حصہ لینے والے تھے۔
ریلی کے منتظمین یورپی یونین اور حال ہی میں یونان میں کفایت شعاری کے اقدامات پر ای سی بی کے کردار کے خلاف غصے کا مظاہرہ کرنے کے لیے پورے جرمنی اور یورپ سے بائیں بازوں کے اتحادی گروپوں کو اس مظاہرے میں شامل کرنے کے لیے جرمنی لا یا گیا تھا۔
ای سی بی ،یورو کو منظم کرنے کے علاوہ آئی ایم ایف اور یورپی کمیشن کے ساتھ مل کر یورو زون کی معاشی پالیسیاں تشکیل دیتی ہے اور اس نے حال ہی میں آئرلینڈ ، یونان، پرتگال، اور قبرص سے متعلقہ شرائط طے کی تھیں۔
فرینکفرٹ میں مین دریا کے قریب وا


ٹیگز:

متعللقہ خبریں