عالمی اقتصادیات کے سامنے کی سب سے بڑی رکاوٹ اعتماد کا خسارہ

جی ۔20 کے کاروباری ونگ B20 کا علاقائی مشاورت فورم کا اجلاس ترکی کے نائب وزیر اعظم علی باباجان کی زیر قیادت سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقد ہوا

229276
عالمی اقتصادیات کے سامنے کی سب سے بڑی رکاوٹ اعتماد کا خسارہ

علی بابا جان نے کہا ہے کہ" عالمی اقتصادیات کے سامنے کی سب سے بڑی رکاوٹ اعتماد کا خسارہ ہے"۔
جی ۔20 کے کاروباری ونگ B20 کا علاقائی مشاورت فورم کا اجلاس ترکی کے نائب وزیر اعظم علی باباجان کی زیر قیادت سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقد ہوا۔
فورم سے خطاب میں باباجان نے ترکی کی اقتصادی پیش رفتوں کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کا برآمداتی حجم سال 2002 میں 36 بلین ڈالر تھا جو آج بڑھ کر 160 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم دنیا کی 16 ویں بڑی اقتصادی طاقت ہیں۔
زرعی پیداوار میں ساتویں نمبر پر اور سیاحوں کی کل تعداد کے حوالے سے چھٹے نمبر پر ہیں۔
باباجان نے کہا کہ آنے والے ٹرم میں ہم بڑے پیمانے پر اسٹرکچرل اصلاحات کو اہمیت دیں گے۔
اس کے علاوہ باباجان نے کہا کہ عالمی اقتصادیات کا سب سے بڑا مسئلہ بجٹ کے خسارے نہیں اعتماد کے خسارے ہیں، ہم اس خسارے کو جس قدر تیزی سے بند کریں گے اسی قدر تیزی سے ترقی کریں گے"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں