ہمیں ملک میں ترک سرمایہ کاروں کی ضرورت ہے: قازق سفیر

قازقستان کے انقرہ میں متعین سفارت خانے میں منعقدہ ایک اجلاس میں ترک سرمایہ کاروں کو توانائی،مواصلات، سیاحت اور تعلیم جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی گئی

211220
 ہمیں ملک میں ترک سرمایہ کاروں کی ضرورت ہے: قازق سفیر

قازقستان کے انقرہ میں متعین سفارت خانے میں منعقدہ ایک اجلاس میں ترک سرمایہ کاروں کو توانائی،مواصلات، سیاحت اور تعلیم جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی گئی ۔
اجلاس میں ترک ۔قازق صنتی علاقے کے قیام اور ترک سرمایہ کاروں کو دی جانے والی مراعات کا بھی ذکر کیا گیا ۔
اس موقع پر قازق سفیر جان سیّد توُئیم بائیف نے کہا کہ اُن کا ملک ترک سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کرے گا۔
اجلاس میں شریک انصاف و ترقی پارٹی کے سیکریٹری جنرل حلوق ایپیک نے بھی اس بات سے اتفاق کیا کہ ترکی کو قازقستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ترکی وسطی ایشیا میں سرمایہ کاری کو مزید فروغ دے گا کیونکہ ہمیں اس کی ضرورت ہے ۔
اجلاس میں شریک سرمایہ کاروں نے بھی کہا کہ قازقستان میں سیاسی استحکام سرمایہ کاری کےلیے انتہائی ساز گار ماحول پیدا کرنے کا سبب بنا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں