برلن سکیورٹی کانفرنس

برلن سکیورٹی کانفرنس میں ترکی ایک پارٹنر ملک کی حیثیت سے شرکت کر رہا ہے

134644
برلن سکیورٹی کانفرنس

برلن سکیورٹی کانفرنس میں ترکی ایک پارٹنر ملک کی حیثیت سے شرکت کر رہا ہے۔
اجلاس آج شروع ہو گا اور 2 دن تک جاری رہے گا۔
یہ اجلاس رواں سال میں 13 ویں دفعہ منعقد ہو رہا ہے اور کانفرنس کا مرکزی خیال "یورپ کے ہمسائے ۔ بد امنی اور عدم استحکام " ہے۔
کانفرنس میں 50 کے قریب ممالک سے ایک ہزار کے قریب سیاست دان، فوجی حکام اور ماہرین شرکت کریں گے۔
کانفرنس میں ترک دفاعی صنعت سے سرفہرست فرموں میں سے TAI ، راکٹسان اور ہاویلسان کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔
برلن میں ترکی کے سفیر حسین آونی کھارس لی اولو نے کانفرنس سے قبل سفارت خانے پر استقبالیہ دیا اور تقریب سے خطاب میں کہا کہ یورپ کے ہمسایہ جغرافیہ یعنی بحر اسود، کاکیشیا اور مشرق وسطی میں درپیش حالات یورپ اور ترکی پر قریب سے اثر انداز ہوتے ہیں۔
کھارس لی اولو نے کہا کہ ان علاقوں میں اختلافات کے حل کے لئے علاقائی استحکام کے موضوعات پر زیادہ مضبوط تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔
استقبالیے میں برلن سکیورٹی کانفرنس کے منتظم ادارے بیہورڈن سپیگل کے جنرل پبلیکیشن ایگزیکٹیو اُوے پرول، یورپی کونسل کی پارلیمنٹیرین اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر رابرٹ والٹر ، جرمن سیاست دانوں، ترک اور جرمن فوجی حکام، دفاعی صنعت کے نمائندوں ، ڈپلومیٹس اور فوجی اتاشیوں نے شرکت کی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں