ہم غیر رکن ممالک کے ساتھ سمجھوتوں کے خلاف ہیں: احمد داؤد اولو

ہم کسٹم یونین کے غیر رُکن ممالک کے ساتھ یورپی یونین کے سمجھوتوں کے خلاف ہیں: احمد داؤد اولو

199076
ہم غیر رکن ممالک کے ساتھ سمجھوتوں کے خلاف ہیں: احمد داؤد اولو

ترکی کے وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے کہا ہے کہ جی۔20 سربراہی اجلاس میں عالمی اقتصادیات میں مندی کے موضوع پر خاص طور پر غور کیا گیا۔

ٹرکش ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن TRT کے ساتھ اپنے انٹرویو میں داؤد اولو نے کہا کہ ہم کسٹم یونین کے غیر رُکن ممالک کے ساتھ یورپی یونین کے سمجھوتوں کے خلاف ہیں اور ہم نے اس بات کو جی۔20 سربراہی اجلاس میں بھی کہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے یورپی یونین کے یک طرفہ طور پر سمجھوتے کرنے اور اس سے ترکی کو نقصان پہنچنے پر بھی زور دیا ہے۔
وزیر اعظم داؤد اولو نے کہا کہ ایک ایسے دور میں کہ جب دنیا اقتصادی مندی پر بحث کر رہی ہے ترکی کی اقتصادیات میں تیزی سے ترقی ہو رہی ہے اور یہ پیش رفت سیاسی ارادے کا نتیجہ ہے۔
وزیر اعظم کے ایجنڈے کا ایک اور موضوع انسداد دہشت گردی کے لئے جاری حل مرحلہ تھا
انہوں نے کہا کہ "ہم حل مرحلے کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے بارے میں پُر عزم ہیں تاہم ایک ایسے ماحول میں کہ جہاں پبلک آرڈر موجود نہ ہو حل مرحلے کے بارے میں بات نہیں کی جا سکے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں