وولکان بوزکر کے ایجنڈے پر اقتصادیات سرفہرست

یورپی یونین کا امریکہ کے ساتھ متوقع تجارتی معاہدہ ترکی اور ناروے پر قریب سے اثر انداز ہو رہا ہے

182059
وولکان بوزکر کے ایجنڈے پر اقتصادیات سرفہرست

ترکی کے یورپی یونین کے وزیر وولکان بوزکر کے ایجنڈے پر اقتصادیات سرفہرست ہے۔۔۔

بوزکر نے ناروے میں اپنی مصروفیات کے دوران سب سے پہلے نائب وزیر صنعت و تجارت لارس جیکب ہیم کے ساتھ ملاقات کی اور آج بھی وہ ناروے کی پارلیمنٹ میں اقتصادیات کی سرفہرست شخصیات کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
یورپی یونین کا امریکہ کے ساتھ متوقع تجارتی معاہدہ ترکی اور ناروے پر قریب سے اثر انداز ہو رہا ہے۔
ترکی کا بھی یورپی یونین اور کسٹم یونین کے ساتھ جبکہ ناروے کا آزاد تجارتی زون کا سمجھوتہ موجود ہے۔
اگر یورپی یونین اور امریکہ کے درمیان تجارتی سمجھوتے پر دستخطوں سے پہلے ایک شق کا اضافہ نہیں کیا جاتا تو ترکی کے لئے اقتصادی نقصان کم از کم اڑھائی بلین ڈالر ہو گا۔
کیوں کہ ترکی اپنی منڈیوں میں امریکی مال کو بلا کسٹم پیش کرنے پر مجبور ہو جائے گا۔
ترکی نے اس سے قبل جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ "ہماری تنبیہات کے باوجود اگر یہ سمجھوتہ طے پاتا ہے تو ہم بھی کسٹم یونین سمجھوتہ روکنے پر مجبور ہو جائیں گے"۔
ترکی ۔ناروے دو طرفہ تعلقات بھی بوز کر کے ایجنڈے پر ہیں۔
وہ ناروے کے یورپی یونین کے وزیر ہیل گیسن کے ساتھ ملاقات کریں گے اور بین الاقوامی تعلقات انسٹیٹیوٹ میں بھی خطاب کریں گے۔
وولکان بوز کر، اوسلو دیانت ترک اسلامی یونین کے مرکز کا بھی دورہ کریں گے اور ترک کمیونٹی کے ساتھ ملاقات کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں