ایل جی الیکٹرانکس کی آمدنی میں اضافہ

ایل جی الیکٹرانکس نے گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال 7.4 فیصد آمدنی میں اضافے کا اعلان کیا ہے

180769
ایل جی الیکٹرانکس کی آمدنی میں اضافہ

ایل جی الیکٹرانکس نے گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال 7.4 فیصد آمدنی میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔
غیرآڈٹ شدہ اعداد و شمار کے مطابق، اس اعلان کے بعد ایل جی کی کل آمدنی 14.54 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے جبکہ آپریٹنگ منافع گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں 461.3 ارب ڈالر کے ساتھ دوگنا ہوچکا ہے ۔
ایل جی کے شاندار نتائج کی نمایاں وجہ موبائل بزنس میں اضافہ ہے جس کے باعث اسمارٹ فونز کی تیسری سہ ماہی میں 16.8 ملین یونٹس کی ریکارڈ فروخت نوٹ کی گئی۔


ایل جی موبائل کمیونکیشنز کمپنی کی جانب سے 16.8 ملین ریکارڈ توڑ دینے والے اسمارٹ فونز کی فروخت ہوئی جو گزشتہ سال کی سہ ماہی کے مقابلے میں 39 فیصد اضافہ ہے اور گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 16 فیصد یونٹس کی زیادہ فروخت ہے۔
اپنی ترقی کو برقرار اور لگاتار دو سہ ماہیوں سے منافع بخش رکھتے ہوئے ایل جی کو توقع ہے کہ اسمارٹ فون کی مارکیٹ میں بھرپور مقابلہ بازی کے باوجود جی سیریز اور ایل سیریز کے ماڈلز کے ساتھ اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرلے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں