برطانیہ2٫1 بلین یورو فوراً ادا کرے: یورپی یونین

يلجيم کے دارالحکومت برسلز ميں ہونے والی يورپی يونين کے اجلاس ميں گزشتہ روز برطانوی حکام کو مطلع کيا گيا کہ ايک کھاتوں کی جانچ پڑتال کے نتيجے ميں برطانيہ کے ذمے يورپی يونين کو 2.1 بلين يورو کے واجبات باقی ہیں اور وہ ادا کرنا ہوں گے

170344
برطانیہ2٫1 بلین یورو فوراً ادا کرے: یورپی یونین

يورپی يونين کی طرف سے برطانيہ سے 2.1 بلين يورو کے واجبات کی ادائيگی کا مطالبہ برطانوی میڈیا کےلیے توجہ کا مرکز بنا رہا۔
بيلجيم کے دارالحکومت برسلز ميں ہونے والی يورپی يونين کے اجلاس ميں گزشتہ روز برطانوی حکام کو مطلع کيا گيا کہ ايک کھاتوں کی جانچ پڑتال کے نتيجے ميں برطانيہ کے ذمے يورپی يونين کو 2.1 بلين يورو کے واجبات باقی ہیں اور وہ ادا کرنا ہوں گے جس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے برطانوی وزير اعظم ڈيوڈ کيمرون نے کہا کہ اتنے کم وقت ميں اتنی بڑی رقم کی ادائيگی کا مطالبہ نا قابل قبول ہے۔
دريں اثنا يورپی مرکزی بينک کے سربراہ ماريو دراگی نے يورو زون کے منقسم رہنماؤں کو متنبہ کيا کہ اگر وہ اپنے اپنے ممالک ميں بنيادی اقتصادی ڈھانچوں ميں اصلاحات متعارف کرانے ميں ناکام رہے تو اس کے نتيجے ميں يورو زون دوبارہ مالی بحران کی لپیٹ میں آ سکتا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں