ہمیں بھی کسٹم یونین میں شامل کیا جائے۔کرغزستان

کرغزستان نے مطالبہ کیا ہے کہ اسے بھی آئندہ سال تشکیل پانے والی یوریشیا کسٹم یونین کا حصہ بنایا جائے

148481
ہمیں بھی کسٹم یونین میں شامل کیا جائے۔کرغزستان

کرغزستان یوریشیا کسٹم یونین میں پانچ سالہ رکنیت کا مطالبہ کر دیا ۔
آئندہ سال روس،قازقستان اور بیلاروس پر مشتمل قائم کی جانے والی اس یونین میں کرغزستان نے شمولیت کا یہ مطالبہ معاشی پریشانیوں کے باعث کیا ہے۔
تاہم ملک کے بعض حلقوں نے اس مطالبے کی مخالفت کرتےہوئے کہا ہے کہ اس رکنیت سے ملک کی خود مختاری پر آنچ سمیت حاصل ہونے والی آمدنی کا کثیر حصہ روسی خزانے میں چلا جائے گا۔
اس کے جواب میں کرغز وزارت اقتصادی امور کا کہنا ہے کہ اگر اِس یونین کا حصہ نہیں بنا گیا تو ملک میں اقتصادی مسائل مزید بڑھ جائیں گے۔
علاوہ ازیں ملکی بجٹ خسارے میں اضافہ ہونے سمیت مزید کمپنیوں کا کاروبار بھی ٹھپ ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ کرغزستان اس وقت شدید معاشی بحران سے گزر رہا ہے ۔
کرغزستان نے یوریشیا کسٹم یونین میں رکنیت کی درخواست گیارہ اپریل سن2011 کو پیش کی تھی ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں