ترکی میں توقعات سے زیادہ ترقی ہونے کے امکانات: گورنر اسٹیٹ بینک

ترکی میں ترقی کرنے کے بہت سے مواقع موجود ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ امسال ترکی میں حیران کن طور پر ترقی دیکھی جائے گی۔ یورپ میں اقتصادیات میں ہونے والی بہتری کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے

84512
ترکی میں توقعات سے زیادہ ترقی ہونے کے امکانات: گورنر اسٹیٹ بینک

امسال ترکی کی اقتصادیات میں حیران کن ترقی دیکھنے کے امکانات پائے جاتے ہیں ۔
جمہوریہ ترکی کے اسٹیٹ بینک کے گورنر ایردیم باش چی نے کہا ہے کہ ترکی میں ترقی کرنے کے بہت سے مواقع موجود ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ امسال ترکی میں حیران کن طور پر ترقی دیکھی جائے گی۔
انٹر نیشنل فنانس انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے ایک پینل سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترکی کی سالانہ شرح ترقی چار فیصد کے لگ بھگ ہے اور افراطِ زر میں ماہ جون سے کمی آنا شروع ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ قرضہ جات میں ہونے والا اضافہ ان کی توقعات کے عین مطابق ہونے کی وجہ سے ملک کی ترقی کی رفتار پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
انہوں نے یورپین سینٹرل بینک کی جانب سے شرح سود کے بارے میں کیے جانے والے فیصلے کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یورپ میں بہتری پیدا ہونے کےآثار پیدا ہوگئے ہیں جو ترکی کے نکتہ نظر سے بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یورپ میں اقتصادیات میں ہونے والی بہتری کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے جو ترکی کی شرح ترقی پر بھی مثبت اثرات مرتب کریں گے اور ہماری برآمدات ویسے بھی اس بات کی واضح طور پر نشاندہی کررہی ہیں۔
اس پینل میں جہاں پر ترکی کے اسٹیٹ بینک کے گورنر ایردیم باش چی نے خطاب کیا میں پولینڈ ، کے اسٹیٹ بینک اور روس کے اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں