استنبول اسٹاک مارکیٹ میں بلندی کا رحجان

بروز جمعہ استنبول بازار حصص میں 4٫2 ارب لیرے کا کاروبار پوا

245157
استنبول اسٹاک مارکیٹ میں بلندی کا رحجان

استنبول اسٹاک مارکیٹ نے کل گزشتہ پانچ ماہ کی سب سے بلند سطح کے ساتھ اپنا کاروبار بند کیا ہے۔
ہفتے کے آخری دن استنبول کے بازار ِ حصص میں 1287 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
اس طرح 29 نومبر سن 2013 کے بعد سے استنبول اسٹاک مارکیٹ پہلی بار 75؂159 کی سطح تک پہنچی ہے۔
اس اضافے کے ساتھ حصص کی قیمتوں میں اوسطاً 1٫74 فیصد کا اضافہ ہوا اور مجموعی کاروباری لین 4٫2 ارب لیرے تک رہا۔ جمعے کے روز بینکوں کے انڈکس میں 3٫03 فیصد اور ہولڈنگ انڈکس میں 2٫69 فیصد کی بہتری ریکارڈ کی گئی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں