صوبہ بلوچستان میں جھڑپوں میں 18 فوجی شہید اور 23 عسکریت پسند مارے گئے
یہ آپریشنز اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک اس بزدلانہ کارروائی کے منصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور دہشت گردوں کو عدالت کے کٹہرے میں نہیں لایا جاتا

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں جھڑپوں میں 18 فوجی شہید اور 23 عسکریت پسند مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یکم فروری کو ضلع ہرنائی میں ایک آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کاروائی کرتے ہوئے 11 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا اور دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیے ۔
اس سے پیشتر 31 جنوری اور یکم فروری کی درمیانی شب، ضلع قلات کے علاقے منگچر میں دہشت گردوں کی جانب سے سڑک بلاک کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 12 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا تھا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یہ آپریشنز اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک اس بزدلانہ کارروائی کے منصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور دہشت گردوں کو عدالت کے کٹہرے میں نہیں لایا جاتا۔
متعللقہ خبریں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے
آج آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس بھی منعقد کیا گیا۔