ترکیہ: وزیر تعلیم یوسف تیکن پاکستان کے دورے پر

پاکستان کے دورے میں ہم ان پہلووں پر غور کر رہے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو مضبوط کرنے اور اسے آنے والی نسلوں کو منتقل کرنے کے لیے ہم کیا کر سکتے ہیں: وزیر تعلیم یوسف تیکن

2229160
ترکیہ: وزیر تعلیم یوسف تیکن پاکستان کے دورے پر
meb bakani tekin pakistan'da.jpg
meb bakani tekin pakistan'da.jpg
meb bakani tekin pakistan'da.jpg

ترکیہ کے وزیر تعلیم یوسف تیکن نے پاکستان کے شہر لاہور کے کنیرڈ گرلز ہائی اسکول کا دورہ کیا۔

ترکیہ وزارت تعلیم کے جاری کردہ بیان کے مطابق، اسکول  کی طالبات نے ترک اور پاکستانی پرچموں کے ساتھ  وزیر تعلیم کا  استقبال کیا اور انہیں پھول پیش کیے ۔

یوسف تیکن نے کمرہ جماعتوں اور لیبارٹریوں کا دورہ کیا،  طالبات اور اساتذہ سے ملاقات کی اور اسکول میں دی جانے والی تعلیم کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ اساتذہ اور طالبات نے اس دورے پر  ان کا شکریہ ادا کیا"۔

تیکن نے، ترکیہ محکمہ  آفات و ہنگامی حالات AFADکی جانب سے صوبہ پنجاب کو بھیجے گئے، 50 ہزار ماسک اسکول کے دورے کے دوران اپنے ہمراہ موجود صوبہ پنجاب کے وزیر صحت عمران نذیر کے حوالے کیے اور اسکول کے احاطے میں یادگاری پودا لگایا۔

بعد ازاں انہوں نے اسکول کے اجلاس ہال میں طالبات سے  خطاب میں کہا ہے کہ "پاکستان کے اس تین روزہ دورے میں ہم ان پہلووں پر غور کر رہے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو مضبوط کرنے، اسے مزید پائیدار بنانے، اور آنے والی نسلوں کے لیے اس دوستی کو برقرار رکھنے کے لیے ہم کیا کر سکتے ہیں ۔ ہم اس دوستی کو مزید مضبوط اور صحت مند طریقے سے جاری رکھیں گے۔ ترکیہ میں پاکستان۔ترکیہ دوستی  کا ذکر اکثر  سنا جاتا ہے لیکن یہاں اس کے حقیقی اظہار کو دیکھ کر مجھے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ آپ سب کا شکریہ۔ ہم بھی اس دوستی کو ہمیشہ جاری رکھنے کا عہد کرتے ہیں۔



متعللقہ خبریں