پاکستان: بانی پاکستان کا 148 واں یومِ پیدائش

قائد اعظم محمد علی جناح کی دُور اندیشی نے برّصغیر کے مسلمانوں کو ایک  نظریئے کے پرچم تلے جمع کیا اور ان کی انتھک محنت نے اس نظریئے کو ایک وجود عطا کیا جس کا نام پاکستان ہے

2223972
پاکستان: بانی پاکستان کا 148 واں یومِ پیدائش

آج 25 دسمبر، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 148 یومِ پیدائش ہے۔

موقع کی مناسبت سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا۔ مزارِ قائد پر  گارڈ کی تبدیلی کی پُر وقار تقریب ہوئی۔  تقریب میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے دستے نے گارڈ کے فرائض سنبھالے۔

محمد علی جناح ایک محنتی، بااصول، ایماندار اور راست گو شخصیت کے مالک تھے۔ ان کی دُور اندیشی نے برّصغیر کے مسلمانوں کو ایک  نظریئے کے پرچم تلے جمع کیا اور ان کی انتھک محنت نے اس نظریئے کو ایک وجود عطا کیا   جس کا نام پاکستان ہے۔

محمد علی جناح کی بے لوث قربانیوں، محنت اور غیر متزلزل قائدانہ صلاحیت  کے اعتراف میں ملّت نے انہیں "قائد اعظم"  کا لقب عطا کیا۔  اللہ انہیں اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کی روح کو شاد کرے۔  بحیثیت پاکستانی  ہم سب کو بھی اتنی ہی ایمانداری اتنی ہی جانفشانی اور اتنی ہی وفا سے آگے بڑھنے کی اور اپنے ملک کو وہ مقام دِلانے کے لئے جدوجہد کرنے کی توفیق عطا فرمائے کہ جس کا وہ حقدار ہے۔



متعللقہ خبریں