پاکستان: قبائلی علاقوں میں خون ریز تصادم،اموات کی تعداد 85 ہو گئی

افغان سرحد سے ملحقہ علاقے میں گزشتہ 4 روز سے جاری قبائلی تصادم میں مزید 12 افراد کی جاں بحق ہونے سے اموات کی تعداد 85 تک پہنچ گئی ہے

2213375
پاکستان: قبائلی علاقوں میں خون ریز تصادم،اموات کی تعداد 85 ہو گئی

پاکستان کے شمال مغربی علاقے میں 4 روز سے جاری قبائلی تصادم میں جاں بحق افراد کی تعداد 85 تک پہنچ گئی ہے۔

 پشاور سے 218 کلومیٹر دور کرم ایجنسی میں وقتاً فوقتاً شیعہ اور سنی قبائل کے درمیان جھڑپوں میں کئی افراد ہلاک ہوتے رہے ہیں۔

افغان سرحد سے ملحقہ علاقے میں گزشتہ 4 روز سے جاری قبائلی تصادم میں مزید 12 افراد کی جاں بحق ہونے سے اموات کی تعداد 85 تک پہنچ گئی ہے۔

علاقے میں حالیہ  سالوں کا خونریز ترین تصادم جاری ہے جبکہ حکام فریقین اور علاقے کے بزرگان سے رابطے کر کے کشیدگی کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کرم میں جمعرات کو شیعہ مسافروں کے قافلے پر عسکریت پسندوں نے مسلح حملہ کیا تھا، جس میں کم از کم 42 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

حملے کے بعد علاقے میں شیعہ اور سنی قبائل کے درمیان تصادم شروع ہو گیا تھا۔

240ملین کی آبادی والے پاکستان میں شیعہ برادری تقریباً 15 فیصد آبادی پر مشتمل ہے۔



متعللقہ خبریں