پاکستان میں 11 ملین بچوں کی صحت کو فضائی آلودگی سے خطرہ ہے: یونیسیف

یونیسف پاکستان کے نمائندے عبداللہ فاضل نے اپنے بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ پنجاب میں فضائی آلودگی سے متاثر ہونے والے 5 سال سے کم عمر کے 11 ملین بچوں اور دیگر افراد کی خاطر  فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے فوری اور مزید کوششیں کی جائیں

2209157
پاکستان میں 11 ملین بچوں کی صحت کو فضائی آلودگی سے خطرہ ہے: یونیسیف

اقوام متحدہ کے  ادارہ برائے اطفال یونیسف نے خبردار کیا ہے کہ پنجاب صوبے میں فضائی آلودگی کی وجہ سے 11 ملین بچوں کی صحت خطرے میں ہے۔

یونیسف پاکستان کے نمائندے عبداللہ فاضل نے اپنے بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ پنجاب میں فضائی آلودگی سے متاثر ہونے والے 5 سال سے کم عمر کے 11 ملین بچوں اور دیگر افراد کی خاطر  فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے فوری اور مزید کوششیں کی جائیں۔

فاضل نے خبردار کیا کہ فضائی آلودگی سے 11 ملین بچوں کی صحت کو خطرہ لاحق ہے جبکہ  ماضی میں  پاکستان میں 5 سال سے کم عمر بچوں کی اموات کا تقریباً 12 فیصد فضائی آلودگی کی وجہ سے تھا۔

پاکستان میں حکومت نے سب سے زیادہ آبادی والے پنجاب کے کچھ شہروں میں فضائی آلودگی کے ریکارڈ سطح تک پہنچنے کی وجہ سے پارکس، چڑیا گھر، عجائب گھر اور تاریخی مقامات 17 نومبر تک بند کر دیے تھے۔

صوبائی حکومت نے شہریوں کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا لیکن اس فیصلے پر بڑے پیمانے پر عمل نہیں کیا گیا۔

کہا جا رہا ہے کہ آلودگی سے نمٹنے کے لیے حکومت مصنوعی بارش کے طریقے پر  غور کر رہی ہے۔



متعللقہ خبریں