پاکستان، کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر بم دھماکہ، کم ازکم 26 افراد لقمہ اجل

دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے، جس سے  ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے

2208404
پاکستان، کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر بم دھماکہ، کم ازکم 26 افراد لقمہ اجل

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ٹرین سٹیشن پر ہونے والے دھماکے میں کم از کم 26 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

جیو نیوز کے مطابق بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں ٹرین اسٹیشن کے ٹکٹ آفس میں دھماکا ہوا۔

جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کوئٹہ کے پولیس افسر حمزہ شفقت نے بتایا ہے یہ ایک خودکش حملہ تھا۔

انہوں  نے بتایا کہ حملہ آور سوٹ کیس کے ساتھ ٹرین اسٹیشن میں داخل ہوا، اور جس شخص کا ارادہ خودکش حملہ کرنا ہوتا ہے اسے روکنا  انتہائی مشکل کام ہے۔"

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوع کی جانب روانہ ہو گئیں۔ 

دھماکا جعفر ایکسپریس کی روانگی کے وقت ہوا۔ دھماکے کے بعد سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ اسپتال میں آپریشن تھیٹر، طبی امداد کے لیے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل عملے کو ہنگامی طور پر طلب کرلیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے، جس سے  ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس ناک واقعہ قابل مذمت ا ور معصوم افراد کو نشانہ بنانے کا تسلسل ہے۔ 



متعللقہ خبریں