مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 174 واں یوم ولادت

علامہ اقبال نے برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن کا تصور پیش کیا اور قائد اعظم نے یہ خواب حقیقت میں بدلا

2208398
مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 174 واں یوم ولادت

پاکستان  بھر میں  آج مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 174 واں یوم ولادت منایا جا رہا ہے، اس  موقع پر مزارِ اقبال پر گارڈ تبدیلی کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔

پاکستان نیوی کے کمانڈر سینٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل اظہر محمود نے  اس  تقریب میں مہمان خصوصی  کے طور پر شرکت کی،  اس دوران  پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھالے اور پاکستان رینجرز پنجاب کا دستہ مزار پر اپنے فرائض کی تکمیل کے بعد  رخصت ہوگیا۔

گارڈز کی تعیناتی کے بعد قومی شاعر کے مزار پر امیرالبحر ایڈمرل نوید اشرف کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔

اس اہم یوم کے حوالے سے قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے علامہ محمد اقبال کی خدمات اور ورثے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی دور اندیشی اور افکار نے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی کا جذبہ بیدار کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی  نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال نے برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن کا تصور پیش کیا اور قائد اعظم نے یہ خواب حقیقت میں بدلا، آج کے دن ہمیں بحیثیت قوم علامہ اقبال کے افکار کو مشعل راہ بنانے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں