پاکستان، ضلع مستونگ میں اسکول کے جوار میں بم دھماکہ، 9 افراد جان بحق

دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا  تھا جو کہ ریموٹ کنٹرول سے منسلک تھا

2205705
پاکستان، ضلع مستونگ میں اسکول کے جوار میں بم دھماکہ، 9 افراد جان بحق

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں اسکول کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 5 بچوں اور ایک   پولیس اہلکارسمیت 9 افراد جاں بحق جبکہ 33 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس  دھماکے کی زد میں اسکول کے بچوں کی وین سمیت پولیس گاڑی بھی آئی۔

بتایا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا  تھا جو کہ ریموٹ کنٹرول سے منسلک تھا۔  دھماکے میں 1 پولیس اہلکار، اسکول کے پانچ بچے اور بچیوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے،  زخمیوں میں 4 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، دھماکے سے پولیس کی گاڑی، اسکول وین اور رکشوں کو نقصان پہنچا۔

دھماکے میں 13 افراد زخمی ہیں جن میں زیادہ تر تعداد بچوں کی ہے، جنہیں فوری طور پر زیر علاج لے لیا گیا ہے۔

صوبائی حکومت نے محکمہ داخلہ بلوچستان سے واقعے سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مستونگ میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکار اور معصوم بچوں کے ورثاء سے اظہار افسوس کیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق مستونگ دھماکے کے 11 زخمی ٹراما سینٹر منتقل کردئیے گئے زخمیوں میں پانچ کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔



متعللقہ خبریں