بلوچستان میں 23 افراد کو بسوں سے اتار کر گولیوں سے بھون دیا گیا

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بم دھماکوں اور فائرنگ کے متعدد واقعات میں   متعدداموات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں

2179736
بلوچستان میں  23 افراد کو بسوں سے اتار کر گولیوں سے بھون دیا گیا

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بم دھماکوں اور فائرنگ کے متعدد واقعات میں   متعدداموات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

بعض علاقوں میں مسلح افراد کی جانب سے قومی شاہراہوں کو ناکے لگا کر بند کرنے اور بسوں سے مسافروں کو اتارنے کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔

خیبر پختونخوا اور پنجاب کی سرحد پر واقع بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم کو اگزشتہ درمیانی شب مسلح افراد نے قومی شاہراہ کو ناکہ لگا کر بند کر دیا جو کہ  بلوچستان کو پنجاب سے ملاتی ہے۔

مقامی افراد کے حوالے سے میڈیا پر نشر کی جانے والی اطلاعات کے مطابق اس مقام پر مسلح افراد نے دو درجن سے زائد کوئلے سے لدے ٹرکوں اور دیگر گاڑیوں کو نذر آتش کیا ہے۔

موسیٰ خیل سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اس دوران مسلح افراد نے پنجاب سے بلوچستان آنے والی گاڑیوں سے شہریوں کو اتار اور متعدد کو قتل کر دیا گیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشت گردی کے بدترین واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے دہشت گردوں کے حملے میں قیمتی انسانی جانوں کےضیاع پراظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بےگناہ انسانیت کا ظالمانہ قتل پوری انسانیت کا قتل ہے، دہشت گرد ملک و قوم انسانیت کے دشمن ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انسانیت سوز قتل میں ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شدیدغم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افرادکے لواحقین کےلیے صبر و جمیل کی دعا کی۔

شہباز شریف نے مقامی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے، ان کا کہنا تھا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ہماری جنگ جاری رہےگی۔



متعللقہ خبریں