وزیراعظم شہباز شریف کی ایس ایم ایز بارے رہبر کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہبازشریف نے متعلقہ حکام کو چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے ترقیاتی ادارے کے بارے میں ایک رہبر کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی ہے

2179250
وزیراعظم  شہباز شریف کی ایس ایم ایز بارے رہبر کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہبازشریف نے متعلقہ حکام کو چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے ترقیاتی ادارے کے بارے میں ایک رہبر کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

 انہوں نے یہ بات جمعہ کے روز اسلام آباد میں چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعظم نے اتھارٹی کا بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی اور زوردیاکہ ایسے اداروں کیلئے جو ملکی معیشت کیلئے اہم ہیں فوری طورپر بورڈ تشکیل دئیے جائیں۔

سمیڈا بورڈ کے غیرفعال ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا چھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروبار ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ وہ خود سمیڈا کی رہبر کمیٹی کی صدارت کریںگے اور نجی شعبے کے افراد کو بھی رہبر کمیٹی میں شامل کیاجائے  انہوں نے سمیڈا کے چیف ایگزیکٹو افسرکے فوری تقرر کی ہدایت کی۔

شہبازشریف نے صنعتوں میں ذیلی ٹھیکے دینے کے فروغ دینے کی ہدایت کی اوران صنعتوں کو اشیاء کی عالمی فراہمی کا حصہ بنانے کے اقدامات کرنے کی ضرورت پر زوردیا ۔

اجلاس کو بتایا گیاکہ سمیڈا کیلئے چھ سال مدت کا تیس ارب روپے کا فنڈ قائم کیاگیاہے۔

اجلاس کو بتایاگیا کہ اس وقت پاکستان میں چھوٹی اور درمیانے درجے کی باون لاکھ صنعتیں ہیں جن کا ملک کی مجموعی پیداوار میں چالیس فیصد حصہ ہے جبکہ برآمدات کے اکتیس فیصد کا انحصار بھی چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں پر ہے ۔



متعللقہ خبریں