پاکستان، مون سون بارشوں سے جولائی سے ابتک مرنے والوں کی تعداد 209 ہو گئی
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسلا دھار بارشوں کے باعث 24 افراد ہلاک ہونے کا ذکر کرتے ہوئے

پاکستان میں گزشتہ ماہ سے موثر ہونے والی مون سون بارشوں اور شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد بڑھ کر 209 ہو گئی ۔
پاکستان کے محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار ظہیر احمد بابر نے بتایا کہ ملک کے مختلف حصوں کو متاثر کرنے والی مون سون کی بارشیں پورے ہفتے جاری رہنے کی پشین گوئی ہے۔
صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسلا دھار بارشوں کے باعث 24 افراد ہلاک ہونے کا ذکر کرتے ہوئے پنجاب کے علاقائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے عہدیدارعرفان علی نے بتایا کہ ماہ جولائی سے ابتک شدید بارشوں کے نتیجے میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد بڑھ کر 209 ہو گئی ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی کے حکام نے بتایا کہ بارشوں کی وجہ سے کچھ علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور 2,200 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا۔
حکام نے یہ بھی بتایا کہ سب سے زیادہ اموات پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ صوبوں میں ہوئیں۔
حکام نے بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ اور اچانک سیلاب کی وجہ سے کچھ سڑکوں اور پلوں کو نقصان پہنچا، جس سے ٹریفک میں خلل پڑا، اورحالات کو معمول پر لانے کی کوششیں جاری ہیں۔
متعللقہ خبریں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے
آج آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس بھی منعقد کیا گیا۔