ترک وزیر تجارت کا دورہ پاکستان،سرمایہ کاری امور پر تبادلہ خیال
بولات نے بتایا کہ اس بات چیت میں دو طرفہ اقتصادی تعلقات ،سرمایہ کاری کے مواقعوں اور برآمداتی کمپنیوں کے قابل ترجیح موضوعات سمیت تعاون کے مختلف پہلووں پر تبادلہ خیال گیا
2173011
وزیر تجارت عمر بولات نے پاکستان میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی ۔
بات چیت میں دو طرفہ اقتصادی تعلقات اور سرمایہ کاری کے ممکنہ امکانات کا جائزہ لیا گیا ۔
عمر بولات نے اس ملاقات کے بارے میں سوشل میڈیا پرپوسٹ جاری کی ہے ۔
بولات نے بتایا کہ اس بات چیت میں دو طرفہ اقتصادی تعلقات ،سرمایہ کاری کے مواقعوں اور برآمداتی کمپنیوں کے قابل ترجیح موضوعات سمیت تعاون کے مختلف پہلووں پر تبادلہ خیال گیا ۔
ترک وزیر تجارت نے بتایا کہ گزشتہ سال دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم ایک ارب ڈالر اور سرمایہ کاری کا حجم دو ارب ڈالر رہا مگر ہم اس ہدف کو 5 ارب ڈالرز تک پہنچانا چاہتے ہیں، ہم دو طرفہ تعاون کے شعبوں میں وسعت کےلیے بھی کوششیں کر رہے ہیں۔