پاکستان میں مون سون بارشیں،154 افراد ہلاک

جنوبی ایشیا میں ہر سال  مون سون بارشوں کے باعث قدرتی آفات اور حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں،ماہرین کے خیال میں  خطے میں ان غیر متوقع بارشوں کا سبب ماحولیاتی تبدیلی ہے

2173108
پاکستان میں مون سون بارشیں،154 افراد ہلاک

پاکستان میں 6 ہفتوں سے جاری مون سون بارشوں اور سیلاب کے باعث 154 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 ادارہ برائے  انسداد  آفات  کا کہنا ہے کہ  یکم جولائی سے اب تک  ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا زور جاری ہے ۔

 شدید بارشوں کے باعث  سیلاب اور مٹی  کے تودے گرنے سے 1500 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

 حکام کا کہنا ہے کہ  صوبہ پنجاب اور خیبر پختون خواہ میں ان آفات سے 154 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 جنوبی ایشیا میں ہر سال  مون سون بارشوں کے باعث قدرتی آفات اور حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں،ماہرین کے خیال میں  خطے میں ان غیر متوقع بارشوں کا سبب ماحولیاتی تبدیلی ہے۔

 



متعللقہ خبریں