پاکستان: راولکوٹ جیل سے 19 قیدی فرار ہو گئے

آزاد جمّوں و کشمیر کی راولکوٹ جیل سےسزائے موت کے 6 قیدیوں سمیت کُل 19 قیدی فرار ہو گئے

2157904
پاکستان: راولکوٹ جیل سے 19 قیدی فرار ہو گئے

پاکستان کے علاقے آزاد جمّوں و کشمیر کی راولکوٹ جیل سےسزائے موت کے 6 قیدیوں سمیت کُل  19 قیدی فرار ہو گئے ہیں۔

روزنامہ ڈان کے مطابق مذکورہ جیل میں ایک  قیدی نے دوپہر کے کھانے کے وقت اسلحے کے زور پر جیلر سے چابیاں ہتھیا کر جیل سَیل کھول دیئے۔

جیل کے قیدیوں میں سے سزائے موت کے 6 قیدیوں سمیت کُل 19 قیدی سکیورٹی کوتاہی سے استفادہ کر کے جیل سے فرار ہو گئے ہیں۔

خبر میں اس بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں کہ قیدی کے پاس اسلحہ کہاں سے آیا۔ فرار کے دوران پولیس کے ساتھ جھڑپ میں زخمی ہونے والے قیدیوں میں سے ایک قیدی ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے۔

پولیس نے قیدیوں کی گرفتاری کے لئے ضلع پونچھ کو  داخلے اور خروج کے لئے بند کر دیا ہے۔

آزاد جمّوں و کشمیر محکمہ اطلاعات کے سیکرٹری انصار یعقوب نے کہا ہے کہ جیل کے ڈپٹی جیلر سمیت 8 پولیس اہلکاروں کو تفتیش کے لئے حراست میں لے لیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں