بلا عدل و انصاف کے کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، چیف جسٹس پاکستان

دینِ اسلام نے خواتین کوبہت سارے  حقوق عطا کیے  ہیں، قرآن کا پہلا لفظ اِقرا ءہے جو مرد وخواتین میں تفریق نہیں کرتا

2157386
بلا عدل و انصاف کے کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، چیف جسٹس پاکستان

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی ٰ کا کہنا ہے کہ بلا  انصاف کے کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔

’انصاف کی رسائی سب کے لیے‘ کے عنوان سے اسلام آباد میں  منعقدہ سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ خواتین کی ہرشعبے میں نمائندگی لازمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  خواتین کو ان کے حقوق آئینِ پاکستان نے دیئے ہیں، ہر شعبے میں خواتین کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے نئے قوانین بھی لائے جا سکتے ہیں۔

اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر آنے والی خواتین کی کارکردگی مردوں سے بہتر ہوتی ہے، خواتین صرف مخصوص نشستوں پر نہیں براہ راست منتخب ہو کر بھی آسکتی ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا  کہ ملازمت کے مقامات پر آئین خواتین کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے، 5 سے 16 سال کے بچوں کو تعلیم لازمی حاصل کرنی چاہیے، قومی اسمبلی سمیت مختلف اداروں میں خواتین کیلئے مخصوص نشستیں ہیں۔

دینِ اسلام نے خواتین کوبہت سارے  حقوق عطا کیے  ہیں، قرآن کا پہلا لفظ اِقرا ءہے جو مرد وخواتین میں تفریق نہیں کرتا، کسی خاتون پر جھوٹی تہمت لگانے پر اسلام اور ہمارے قانون میں قذف کی حد مقرر ہے۔

جسٹس قاضی فائز نے کہا ہے کہ ہم اپنی ثقافت کے مثبت پہلوؤں کو  بعض أوقات  بھول جاتے ہیں، ہمارے دین  نے حصولِ علم کو  مرد کے ساتھ ساتھ  خواتین  پربھی فرض کیا ہے۔



متعللقہ خبریں