پاکستان: شدید گرمی، 29 افراد ہلاک

صوبہ سندھ میں شدید گرمی کی وجہ سے 29 افراد ہلاک ہو گئے

2156413
پاکستان: شدید گرمی، 29 افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ سندھ میں شدید گرمی کی وجہ سے 29 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

روزنامہ ڈان کے مطابق امدادی ٹیموں کے حکام نے جاری کردہ بیان میں شدید درجہ حرارت کی وجہ سے حالیہ 3 دنوں میں شہر کے مختلف مقامات سے 29  افراد کی لاشیں ملنے کا اعلان کیا ہے۔

لُو سے متاثرہ سینکڑوں افراد ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

ملک کی سب سے بڑی امدادی تنظیم ایدھی وقف کے سربراہ فیصل ایدھی نے کہا ہے کہ گرمی کی شدید لہر کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے ۔ حالیہ دنوں میں سینکڑوں لاشیں وقف کے کراچی مردہ خانے میں لائی گئیں ہیں۔ مذکورہ افراد  کے بارے میں خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کی اموات گرمی کی وجہ سے ہوئی ہیں۔



متعللقہ خبریں