بلوچستان میں کوئلے کی کان میں گیس کے دھماکے میں 12 کان کن جان بحق
صوبہ بلوچستان کے ہرنائی شہر میں کوئلے کی کان میں دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے کے بعد کان کا ایک حصہ منہدم ہوگیا اور 20 کان کن پھنس گئے ہیں
2117799
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں کوئلے کی کان میں گیس کے دھماکے میں 12 کان کن جان کی بازی ہار گئے۔
صوبہ بلوچستان کے ہرنائی شہر میں کوئلے کی کان میں دھماکہ ہوا ہے۔
دھماکے کے بعد کان کا ایک حصہ منہدم ہوگیا اور 20 کان کن پھنس گئے ہیں ۔
ریسکیو ٹیمیں علاقے میں روانہ کر دی گئیں۔
ریسکیو کاروائی کے دوران ، 12 کان کنوں کی لاشیں ملیں، اور 8 کان کنوں کو بچا کر ہسپتال لے جایا گیا۔
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔
شریف نے کہا کہ حکومت خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔