19 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھی شرکت کی

2113803
19 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

19 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی کابینہ سے حلف لیا۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید اور قومی ترانے کے ساتھ کیا گیا۔

وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھی شرکت کی۔

وفاقی وزیر کا حلف اٹھانے والوں میں اسحاق ڈار، محمد اورنگزیب، محسن نقوی، خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا تنویر، اعظم نذیر تارڑ، عطاء اللّٰہ تارڑ، چوہدری سالک حسین، علیم خان، جام کمال، امیر مقام، اویس لغاری، مصدق ملک، شزا فاطمہ، احد چیمہ، خالد مقبول صدیقی، قیصر شیخ اور ریاض پیرزادہ شامل ہیں۔

اس سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو 19 رکنی وفاقی کابینہ کے نام بھیجے گئے تھے۔

 



متعللقہ خبریں