زیراعظم انوار الحق کاکڑ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش
اسلام آباد ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعظم کو بلوچ طلبا کی عدم بازیابی کیس میں طلب کر رکھا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں بلوچ لاپتہ طلبا کی بازیابی کے کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی کر رہے ہیں
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوگئے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعظم کو بلوچ طلبا کی عدم بازیابی کیس میں طلب کر رکھا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں بلوچ لاپتہ طلبا کی بازیابی کے کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی کر رہے ہیں۔
اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے روسٹرم پر آکر کہا کہ لاپتہ بلوچ طلبا کی بازیابی کے لیے کوششیں کی گئیں، 11 مزید لاپتہ بلوچ طلبا کو بازیاب کرایا گیا، 9 افراد سی ٹی ڈی کی تحویل میں ہیں جبکہ 4 تاحال ٹریس نہیں ہوسکے اور دو افراد افغانستان میں ہیں۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ جو قانونی عمل میں آگئے وہ اس کورٹ کے مینڈیٹ سے نکل گئے، ان کےخلاف کیس ہیں تو وہ متعلقہ عدالتیں دیکھیں گی۔
گذشتہ سماعت میں بلوچ طلبا عدم بازیابی کیس میں وزیراعظم پیش نہ ہوئے تھے، جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے اٹھائیس فروری کو سماعت پر پھر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا تھا اور وزیرداخلہ اور وزیر دفاع کو بھی پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔
جسٹس محسن اخترکیانی نے ریمارکس دیے تھے نگراں وزیراعظم کوبتادیں آئندہ سماعت پرکراچی نہ جائیں اور آئی ایس آئی، ایم آئی اور ایف آئی اے کے ڈی جیز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی، تین رکنی کمیٹی آئندہ سماعت پراسلام آباد ہائی کورٹ میں رپورٹ پیش کرے گی۔